Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں 6 پی ایل ایف آئی عسکریت پسند گرفتار

جھارکھنڈ میں 6 پی ایل ایف آئی عسکریت پسند گرفتار

کھنٹی۔ 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے 6 عسکریت پسند نکسلائیٹ زیراثر ضلع کھنٹی کے مختلف مقامات سے گرفتار کرلئے گئے۔ بعض سرگرم پی ایل ایف آئی انتہا پسندوں کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایس پی اشونی کمار سنہا نے ایک پولیس ٹیم نے دھاوا کرنے کے لئے تشکیل دی تھی۔ پولیس ٹیم اس مقام پر پہنچی اور 3 انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ سنہا نے کہا کہ انتہاپسندوں کی شناخت دیویندر گوپ، منگرا برجو اور لائنس کنڈلانا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس بالو میں جمع ہوگئی تھی، کیونکہ منتظمین اور ایک موبائیل فون سے اس علاقہ کا پتہ چلا تھا۔ ایک لیٹر ہیڈ، ایک موبائیل فون اور ایک موٹر سائیکل جس پر رجسٹر نمبر نہیں تھا، ضبط کئے گئے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT