Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جھلسی ہوئی نعش برآمد

جھلسی ہوئی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں آج نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فتح دروازہ قبرستان میں 30 تا  35 سالہ شخص کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 تا 4 دن قبل شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی شناخت مٹانے پٹرول چھڑک کر جلادیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT