Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خاتون کی موت

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک خاتون کی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی ۔ پولیس کنچن باغ کے مطابق 30 سالہ شبانہ بیگم جو عمر کالونی حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن جیلانی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 20 ڈسمبر کے دن پمپ کے اسٹو پر پکوان میں مصروف تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس گئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے شراب میں ایسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ رینوکا نے خرابی صحت سے تنگ آکر اس طرح کا انتہائی اقدام کیا ۔ یہ خاتون بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ جو گذشتہ چند روز سے پریشان تھی اور خرابی صحت کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT