Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خواتین کی موت

جھلس جانے والی خواتین کی موت

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 28 سالہ رفیعہ بیگم جو مستعد پورہ علاقہ کے ساکن سید شکیل کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز یہ خاتون اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 31 سالہ یادماں جو گنڈی پیٹ علاقہ کے ساکن نریندر کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے جاروب کش بتائی گئی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ یہ خاتون پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT