Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خواتین کی موت

جھلس جانے والی خواتین کی موت

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور کرن کوٹ پولیس حدود میں دو خواتین کی مشتبہ طور پر جھلس جانے سے موت ہوگئی ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 34 سالہ وی وائی بوب نامی خاتون جو روی نارائن ریڈی ولیج کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل جھلس گئی اور شدید جھلسی ہوئی حالت میں اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ کرن کوٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ لکشمی جو پیشہ سے رنگن واڑی ورکر تھی ۔ ملکاپور علاقہ کے ساکن تالایا کی بیوی تھی ۔ 20 ڈسمبر کے دن یہ خاتون مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مکان میں موجودہ چراغ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ تاہم مقدمات درج کرلئے ہیں اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT