Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خواتین کی موت

جھلس جانے والی خواتین کی موت

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ اور نواحی علاقہ شنکرپلی میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کے مشتبہ طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ پنکی جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن راجندر سنگھ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ ماہ اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ شنکر پلی کے مطابق 35 سالہ لکشمی جو مہاسنگا پور علاقہ کے ساکن بالاکرشنا کی بیوی تھی ۔ 5 ڈسمبر کے دن یہ خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں مشتبہ طور پر جھلس کر شدید متاثر ہوگئی تھی ۔ علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT