Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جھلس جانے والی زیر علاج دو خواتین فوت

جھلس جانے والی زیر علاج دو خواتین فوت

محبوب نگر ۔ 9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو علحدہ علحدہ واقعات میں جھلس جانے والی دو خواتین جو مستقر محبوب نگر کے سرکاری دواخانہ میں زیر علاج تھیں ۔دوران علاج جانبر نہ ہوسکیں ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر محبوب نگر کے حبیب نگر علاقہ کی ساکن ذکیہ بیگم 35 سالہ جاریہ ماہ کی 3 تاریخ کو آگ لگنے سے جھلس گئیں جنہیں سرکاری دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا ‘ پیر کی شب فوت ہوگئیں ۔ دوسرے واقعہ میں جو نارائن پیٹ کے جاجاپور کی ساکن منی اما 50سالہ جاریہ کی 6تاریخ کو جھلس گئی جنہیں سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا گیا جہاں وہ بھی پیر کی شب فوت ہوگئیں ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ دونوں خواتین شدید جھلس گئی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT