Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی لڑکیوں کی موت

جھلس جانے والی لڑکیوں کی موت

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے تین علیحدہ واقعات میں جھلس جانے کے سبب تین لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو لڑکیوں نے خودسوزی کرلی جبکہ ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس گئی۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 19 سالہ پرینکا جو کشن باغ علاقہ کی ساکن تھی، یہ لڑکی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے گھر والے راضی نہیں تھے اور لڑکے کو پسند نہیں کرتے تھے اور بہتر رشتہ کی تلاش میں تھے۔ جس سے دلبرداشتہ اس لڑکی نے آج صبح کے اوقات میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکی فوت ہوگئی۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ زیبہ بیگم جو بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن محبوب کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے گزشتہ روز اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 18 سالہ سوجینہ جو بوڑ اپل علاقہ کے ساکن ستیہ دیا کی بیٹی تھی، انٹر سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ کل اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT