Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی لڑکی فوت

جھلس جانے والی لڑکی فوت

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک کمسن لڑکی ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ روچیکا جو رماکانت کی بیٹی تھی کل شام ان کے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی پولیس ذرائع کے مطابق مکان میں گیاس سلینڈر اسٹو سے گیاس کے اخراج اور اس کے ذریعہ بھڑک اٹھی آگ کی لپیٹ میں یہ لڑکی آگئی اور اس کی والدہ اور بھائی بھی زخمی ہوگئے ۔ جبکہ اس کمسن کا کے والد بھی گھر میں موجود تھے فوری طور پر جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT