جھلس جانے والی کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں تین سالہ معصوم بچی کھیل کے دوران آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی ادویکا جو وجئے کمار کی بیٹی تھی اور ایل کے جی کی طالبہ تھی۔ دو دن قبل وہ اپنے پڑوس میں مقیم پانچ سالہ کمسن لڑکے یونش کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ لڑکے نے ماچس جلائی جس کے نتیجہ میں ادویکا کا فراک جھلس گیا اور کچھ ہی دیر میں وہ آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ب