Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے دو افراد کی موت

جھلس جانے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ دھارور اور سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس کر دو خواتین فوت ہوگئیں۔ دھارور پولیس کے مطابق30  سالہ سعدیہ بیگم جو دھارور ضلع رنگاریڈی علاقہ کے ساکن محمد عبدالواحدکی بیوی تھی، واحدپیشہ سے کسان بتایا گیا ہے۔ 2 اگست کو سعدیہ حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سنتوش کماری جو راجندر نگر علاقہ کے ساکن راجیش کھنا کی بیوی تھی، یکم ؍ اگست کو یہ خاتون ان کے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT