Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے شخص کی موت

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص بیڑی نوشی کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس ذرائع کے مطابق 80 سالہ چندریا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا گذشتہ رات یہ شخص اپنے مکان میں سو رہا تھا رات دیر گئے اچانک یہ شخص نیند سے بیدار ہوا اور اس نے بیڑی نوشی کی اور سو گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بیڑی کے ذریعہ یہ ضعیف شخص آگ کی لپیٹ میں آگیا اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ پولیس ابراہیم پٹنم مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT