Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے شخص کی موت

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ بالاکرشنا نے باوچی خانے میں جھلس کر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص پیشہ سے ڈرائیور تھا اور انکی ریڈی پلی علاقہ کا ساکن باورچی خانے میں پکوان کر رہا تھا کہ اچانک مٹی کا تیل اس کے جسم پر گر گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہوں کے سبب کیروسن تیل جس ڈبے میں رکھا ہوا تھا وہ ڈبہ کرشنا کے جسم پر گر پڑا اور وہ شدید جھلس کر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کیسرا نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT