Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے کمسن کی موت

جھلس جانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں 10 سالہ کمسن طالب علم شدید جھلس کر فوت ہوگیا ۔ جو گذشتہ روز اپنی بستی میں سپٹک  ٹینک پھٹنے کے سبب دیگر ساتھی کے بشمول جھلس گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ عبدالخلیل جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن عبدالکلیم کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب محلے کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھیل میں مصروف تھا کہ مقامی ذرائع کے مطابق سپٹک ٹیک پھٹنے سے جھلس گیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

نیوز چیانل کے ایڈیٹر کی خودکشی
حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جو پیشہ سے زی ٹی وی کا ایڈیٹر بتایا گیا ہے۔32سالہراجیش اروندکی نگر صنعت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل رات اس شخص نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر تمام ساتھیوں کیلئے ایک پیغام دیا اور کہا کہ میں آپ تمام کو مس کر رہا ہوں ۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT