Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جھولن گوسوامی کی شاندار بولنگ ، انگلینڈ228 پر آل آؤٹ

جھولن گوسوامی کی شاندار بولنگ ، انگلینڈ228 پر آل آؤٹ

LONDON, JULY 23 :- India's Jhulan Goswami (L) celebrates with team mates the wicket of England's Fran Wilson, who went out for a duck during Women's Cricket World Cup Final - England v/s India - London, Britain - July 23, 2017 REUTERS-18R

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے میزبان ٹیم کا فیصلہ ، ناقص شروعات ،16 رنز پر 3 وکٹس کا نقصان
لارڈس۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)لندن کے لارڈس کرکٹ گراؤنڈ پر انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا سکی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی دونوں اوپنرز نے بڑے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔47 کے مجموعی سکور پر گائیکواڈ کی گیند پر اوپنر ونفیلڈ جو بہت عمدہ کھیل رہی تھیں، بولڈ ہو گئیں۔فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا دونوں ہی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ 1973، 1993 اور 2009 میں جیتے ہیں۔قبل ازیں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی سات کھلاڑی آؤٹ ہو کر پولین واپس جا چکی ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی دونوں اوپنرز نے بڑے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم 47 کے مجموعی سکور پر گائیکواڈ کی گیند پر ونفیلڈ جو بہت عمدہ کھیل رہی تھیں، بولڈ ہو گئیںلندن کے کچھ دیر بعد دوسری اوپنر بومونٹ انڈین بولر پونم یادو کی ایک فل ٹاس گیند کو اونچا کھیلتے ہوئے گوسوامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔

اس وقت کل سکور 60 تھا۔ دونوں اوپنر نے بالترتیب 24 اور 23 رنز بنائے۔انڈیا کو جلد ہی تیسری وکٹ اس وقت ملی جب نائٹ صرف ایک رن سکور کر کے پونم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 146 کے سکور پر گری جب وکٹ کیپر سارہ ٹیلر 45 رنز بنانے کے بعد جھولان گوسوامی کی گیند پر دیوی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ 146 کے سکور پر ہی انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری جب گوسوامی نے ولسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔انگلینڈ کی بیٹسمین سور نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی گوسوامی کی عمدہ بولنگ کا شکار بنی اور 51 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو ا?ؤٹ ہو گئیں۔جب سکور 196 پر پہنچا تو برنٹ 34 رنز بنانے کے بعد شرما کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئیں۔فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا دونوں ہی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔قبل ازیں انگلینڈ کے 33 ویں اوور میں اسکور3 وکٹ پر 146 رنز تھا اور اب اس کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی تھی، لیکن اسی اوور میں جھولن نے سارا ٹیلر (45) اور فران ولسن (0) کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر انگلینڈ کے بڑھتے قدموں پر بریک لگا دیا۔انگلینڈ کی اوپنروں لارین ونفیلڈ نے 24 اور تیمی بیومونٹ نے 23 رن بنائے ۔ٹیلر نے 62 گیندوں پر 45 رن بنائے جس میں کوئی باؤنڈري نہیں تھی۔جھولن نے نیٹلی شیور کو بھی آؤٹ کیا جنہوں نے 68 گیندوں پر 51رن میں پانچ چوکے لگائے ۔کیتھرین برنٹ نے 42 گیندوں میں 34 اور جینی گون نے 38 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 25 رنز بنا کر انگلینڈ کو 228 تک پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT