Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جھونپڑی جل کر خاکستر

جھونپڑی جل کر خاکستر

یلاریڈی۔ 18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ شٹ پلی سنگاریڈی میں حادثاتی طور پر جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ موضع کی لکشمی مزدوری کے کام پر روز کی طرح چل گئی۔ برقی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ کر جھونپڑی مکمل جل گئی۔ برقی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ کر جھونپڑی مکمل جل گئی۔ یلاریڈی سے تعلق رکھنے والا فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھائی ہے۔ اس حادثہ میں 15 ہزار روپئے نقد، ایک تولہ سونا اور چاندی کے زیور، چاول، کپڑے ، پکوان کا مکمل سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ متاثرہ خاندان کو منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید، سرپنچ بنی مسکرا منڈل پریشد رکن رامووا، گوپال نے پہنچ کر دلاسہ دیا اور حکومت سے امداد دلانے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT