Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / جھونپڑی میں آگ، سات بچے اپنی ماں کے ساتھ ہلاک

جھونپڑی میں آگ، سات بچے اپنی ماں کے ساتھ ہلاک

اسلام آباد ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک غریب خاندان نے شدید سردی سے بچنے کیلئے جو آگ جلائی تھی، وہ بے قابو ہوگئی اور جھونپڑے کو جلا کر خاکستر کردیا جس میں کم و بیش سات بچے اور ان کی ماں ہلاک ہوگئے۔ درخت کی چھالوں سے بنائے گئے جھونپڑے کو آگ نے تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ حادثہ دادو ڈسٹرکٹ کے گورکھ ہلز میں رونما ہوا جہاں جھونپڑی کے اطراف و اکناف خودرو جھاڑیاں تھیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ غریب خاندان ماہ ڈسمبر میں صفر درجہ تک پہنچ جانے والی سردی سے خود کو بچانے کیلئے آگ جلانے پر مجبور تھا لیکن یہ بات کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھی کہ آگ پورے گھر کو جلا کر راکھ کردے گی اور گھر کے مکین بھی زندہ نہیں بچیں گے۔

TOPPOPULARRECENT