Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جھڑپ میں 2پولیس افسران اور 6 گینگسٹرس ہلاک

جھڑپ میں 2پولیس افسران اور 6 گینگسٹرس ہلاک

سان سلویڈور ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )  مجرموں کی ایک ٹولی اور پولیس کے درمیان ہوئی ایک جھڑپ میں دو پولیس افسران اور ٹولی کے مبینہ چھ ارکان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس افسران کے ساتھ بیاریو 18 نامی گینگ کے ارکان کی جھڑپ سان سلویڈور کے ایک دیہی علاقہ میں پیش آئی ۔ قبل ازیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ دو پولیس افسران ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں تاہم اس میں بعد میں تبدیلی کرتے ہوئے تین پولیس افسران کی ہلاکت کی توثیق کی گئی ۔ قومی پولیس نے بھی تین ہلاکتوں کی ابتداء میں توثیق کی لیکن بعدازاں پھر ایک بار بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس فورس کے ڈائرکٹر کے دورہ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد صرف دو ہی بتائی گئی ہے ۔ بہرحال اٹارنی جنرل کے دفتر نے بھی دو پولیس افسران کی ہلاکت کی توثیق کی ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال پولیس افسران اور مجرموں کی گینگ کے درمیان ہوئی متعدد جھڑپوں میں اب تک 15 پولیس افسران ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT