Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جھگڑا اور تنہائی پر دو افراد کی خودکشی

جھگڑا اور تنہائی پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات ونستھلی پورم اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ وی ستیہ نارائنا جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ اندرا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ تین سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور گذشتہ چند روز سے اس کے مکان میں میاں بیوی کے جھگڑے جاری تھے اور جھگڑے معمولی بات سے تنازعہ کی شکل اختیار کرگئے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 26 سالہ سرینواس جو چلکل گوڑہ علاقہ کا ساکن نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شحص تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT