Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جھگڑوں سے دل برداشتہ شوہر اور بیوی کی خودکشی

جھگڑوں سے دل برداشتہ شوہر اور بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے ڈی اے ای کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں شادی شدہ جوڑے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ دیواکر کمار جو نیوکلئیر فیول کامپلکس ( این ایف سی ) کا ملازم تھا اپنی بیوی ہمانی دیوی کے ہمراہ آج صبح ایک ہی رسی سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر کشائی گوڑہ مسٹر این وینکٹ رامنا نے بتایا کہ دیواکر اور ہیمانی کی شادی 10 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کا تعلق اتھراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہے ۔ کل رات دونوں کے درمیان معمولی سی مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقامی واردات سے چاقو ، ایسڈ کی بوتل اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے ذریعہ بھی خودکشی کی کوشش کی گئی تھی لیکن دونوں نے ایک ہی رسی سے پھانسی لیکر اپنی جان دے دی ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT