Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / جہادیوں کے خلاف مخالف اتحاد کی جنگ

جہادیوں کے خلاف مخالف اتحاد کی جنگ

بروسیلز ۔ /11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزرائے دفاع نے امریکہ کی زیرقیادت اتحاد قائم کیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے خلاف جنگ کی جائے ، اس کا ایک اجلاس آج منعقد کیا گیا تاکہ اس مشکل جنگ کا آئندہ لائحہ عمل طئے کیا جائے ۔ پنٹگان کے سربراہ ایسٹن کارٹر نے یہ اجلاس طلب کیا تھا ۔ روس کی جانب سے شام میں فضائی حملوں سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے جبکہ روس کا اصرار ہے کہ وہ صرف دولت اسلامیہ پر حملے کررہا ہے جبکہ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ وہ صدرشام بشارالاسد کے مخالفین کو نشانہ بنارہا ہے ۔ چوٹی کانفرنس کئی ہفتوں کی محنت کا نتیجہ ہے جس میں 66 ممالک پر مشتمل اتحاد جنگ میں مدد کرنے کیلئے کسی بھی اقدام سے پیچھے نہ ہٹنے کا عہد کرچکا ہے ۔ پنٹگان کے اندازہ کے مطابق دولت اسلامیہ عراق کے 40 فیصد اور شام کے 10 فیصد حصہ پر قابض ہے ۔

TOPPOPULARRECENT