Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جہادی لوگ خود اپنے بچوں کو سامنے لائیں : جتندر سنگھ

جہادی لوگ خود اپنے بچوں کو سامنے لائیں : جتندر سنگھ

جموں ، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے آج جہاد کی اپیلیں کرنے والوں سے کہا کہ پہلے وہ خود اپنے بچوں کو جانیں قربان کرنے کیلئے سامنے لاکر مثال پیش کریں۔ انھوں نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ اگر اس نام نہاد جہاد کے تئیں کچھ حقیقی وابستگی ہے تو پھر انھیں چاہئے کہ پہلے خود مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بچوں کو آگے لائیں تاکہ اپنی جانیں قربان کریں اور اس کے بعد بھولے بھالے خاندانوں کے بچوں سے اپیلیں کریں، جنھیں قربانی کے بکرے بنایا جارہا ہے۔ ’’اس ملک اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کا شعور بیدار کرنے کا بہترین طریقہ انھیں یہ سمجھانا ہے کہ اگر یہ نام نہاد جہاد یا جدوجہد آزادی اتنے ہی مقدس ہیں تو پھر وہ اپنے رہنماؤں سے پوچھیں کہ خود اُن کے بچے دیگر ریاستوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم رہ کر حصول تعلیم و نوکریوں میں مصروف ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT