Monday , October 23 2017
Home / دنیا / جہاز کے ساتھ 200 افراد غرقاب

جہاز کے ساتھ 200 افراد غرقاب

پالیمرو (اٹلی) 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل سے کافی دور سمندر میں ایک چھوٹے بحری جہاز کے حادثہ میں بچ جانے والے افراد کو آج سسلی لایا گیا۔ چھوٹا بحری جہاز مشکل حالات میں پھنس گیا تھا جس میں جہاز کے ساتھ تقریباً 200 افراد کے غرقاب ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ چھوٹا بحری جہاز جو ماہی گیری کشتی کے طور پر استعمال کی جاتی تھی، اس میںحادثہ کے وقت 600 افراد سوار تھے جو اُس کی گنجائش سے کہیں زیادہ تھے۔ لیبیا کے ساحل سے کافی دور جانے کے بعد حالات پیچیدہ ہوگئے اور اس میں سوار لوگ یہ سمجھ گئے کہ حادثہ رونما ہونے والا ہے۔ فوری طور پر بچاؤ کاری عملہ کو اطلاع دی گئی لیکن المیہ یہ ہوا کہ عملہ کے پہنچنے سے قبل ہی جب جہاز سے ہی خوفزدہ لوگوں نے عملہ کو آتا ہوا دیکھا تو تمام لوگ بحری جہاز کے ایک ہی سرے پر جمع ہوگئے جس سے جہاز اتنے زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور غرقاب ہوگیا۔ بہرحال ایک دیگر گشتی جہاز بچ جانے والے 367 مسافروں کے ساتھ پالیمرو کی جانب روانہ ہوا جن میں 12 خواتین اور 13 بچوں کے علاوہ سمندر سے ملنے والی 25 نعشیں بھی شامل تھیں۔

TOPPOPULARRECENT