Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز سے ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

جہیز سے ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے جہاں نونیتا اور پدما نامی دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ نونیتا جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن سندیپ کی بیوی تھی ۔ نونیتا شوہر کی مسلسل ہراسانی کا شکار تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق دوسرے واقعہ میں 24 سالہ پدما جو نارسنگی علاقہ کے ساکن موگلایا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر اپنے مائیکے میں رہنے لگی تھی ۔ اس خاتون نے 2 جون کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران 5 جون کی رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT