Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / جہیز نہ ملنے پر بیوی کو ایس ایم ایس پر تین طلاق ، شوہر کیخلاف مقدمہ

جہیز نہ ملنے پر بیوی کو ایس ایم ایس پر تین طلاق ، شوہر کیخلاف مقدمہ

شاہجہاں پور ۔ 17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش میں ایک مسلم خاتون نے دعویٰ کیا ہیکہ اس کے شوہر نے اُس کو ایس ایم ایس کے ذریعہ تین طلاق دیدی کیونکہ اس کے خاندان نے جہیز دینے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس نے کہا ہیکہ ممبئی میں مقیم ابراہیم خاں نے 27 مارچ کو اپنی بیوی آفرین کے نام ایک مسیج بھیجتے ہوئے تین طلاق دیدی کیونکہ آفرین کے خاندان نے اس کو جہیز کی رقم کے طورپر دو لاکھ روپئے دینے سے انکار کردیا تھا ۔ متاثرہ عورت کے خاندان نے پولیس میں شکایت کی جسکی بنیاد پر ابراہیم خاں اسکے باپ ارادت خاں اور ماں رجیز کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ تین طلاق کیخلاف مرکز کے موقف پر ملک میں جذباتی بحث جاری ہے ۔ چند خاتون سیاستداں اس کی مکمل برخاستگی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن بعض مسلم اداروں نے حکمراں طبقہ پر اپنے مسلم پرسنل لاء کے خلاف جنگ چھیڑدینے کا الزام عائد کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT