Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز کا مطالبہ، خاتون کا قتل

جہیز کا مطالبہ، خاتون کا قتل

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا نہ کرنے پر شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ایک خاتون کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30سالہ لیلاوتی کا کل رات گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ لیلاوتی کی شادی اکٹوبر سال 2015میں وینکٹیشورا نگر علاقہ کے ساکن ششی کرن ریڈی سے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت اس لڑکی کو 3ایکڑ اراضی پر محیط آم کا باغ، 10لاکھ نقد رقم اور 10تولے طلائی زیورات کے علاوہ ساز و سامان دیا گیا تھا۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی سے لڑکی کو زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا۔ ایک مرتبہ لیلاوتی اپنے میکے چلی گئی تھی جس کے بعد پنچایت بیٹھی اور اس کے بعد ایک لاکھ روپئے دے کر لڑکی کو سسرال روانہ کیا گیا۔ تاہم ہراسانی رُکی نہیں اور کل رات منوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT