Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز کیلئے ہراسانی ‘ خاتون کی خودکشی

جہیز کیلئے ہراسانی ‘ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز)  جہیز کیلئے مزید ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ علاقہ جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نازنین بیگم کی شادی سال 2001 ء میں شیخ ضمیر سے ہوئی تھی اور انہیں دو بچے ہیں ۔ شادی کے بعد سے ہی سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے نازنین کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT