Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز کیلئے ہراساں اور زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے عمر قید

جہیز کیلئے ہراساں اور زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے عمر قید

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراساں کرتے ہوئے بیوی کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو نامپلی کریمنل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ گولکنڈہ سے تعلق رکھنے والے الیکٹریکل آصف خان نے 2005 ء میں روحی بیگم سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے ہی اُسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔ 19 جنوری 2009 ء کو بیوی سے جھگڑے کے بعد آصف خان نے روحی بیگم پر کیروسین چھڑک کر زندہ جلادیا تھا۔ اس سلسلہ میں گولکنڈہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کیا تھا اور بعدازاں اُس کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔ آصف خان کے کیس کی سماعت پانچویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سشن جج (مہیلا کورٹ) کے اجلاس پر ہوئی اور آج فاضل جج جی وینکٹ کرشنم راجو نے عمر قید کی سزا سنائی اور اُسے 1500 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT