Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جہیز کے مطالبہ پر برہم دلہن کا شادی سے انکار

جہیز کے مطالبہ پر برہم دلہن کا شادی سے انکار

بھینڈ (مدھیہ پردیش) ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہیگاؤں ٹاؤن میں ایک خاتون نے مزید جہیز کے مطالبہ اور اپنے افراد خاندان کے ساتھ ہونے والے سسرال کی بدتمیزی سے دلبرداشتہ ہوکر شادی سے انکار اور بارات کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر ویمل کمار جین نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب ملکھان سنگھ کی دختر میناکشی نے حالت نشہ میں دولہے کے رشتہ داروں کے غیر شائستہ  برتاؤ پر برہم ہوگئی، جو کہ مزید دو لاکھ روپئے نقد ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے دلہن کے رشتہ داروں پرحملہ کردیا۔ میناکشی نے جراتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے منیش کے ساتھ شادی سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں باراتیوں کو واپس جانا پڑا ۔ بعدازاں دلہن نے اپنے ارکان خاندان کیساتھ مہیگاؤں پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کروائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT