Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانیوںکا شکار دو خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانیوںکا شکار دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں چیتنیہ پوری اور صنعت نگر پولیس حدود میں مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 24 سالہ جو سویتا جو چیتنیہ پوری علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سویتا کی شادی ڈسمبر 2013 میں ہوئی تھی اور اس وقت اس خاتون کے جہیز میں پولیس کے مطابق تقریباً 4 لاکھ روپئے نقد رقم و گھریلو سامان دیا گیا تھا ۔ لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سے اس خاتون کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جانے لگا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ منجولہ جو صنعت نگر کے ساکن سائیلو کی بیوی تھی نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مزید جہیز کے مطالبہ پر تنگ آکر کل خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT