Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے تنگ آکر نئی دلہن کی خودکشی، انتہائی اقدام سے قبل سیلفی ویڈیو ریکارڈنگ

جہیز ہراسانی سے تنگ آکر نئی دلہن کی خودکشی، انتہائی اقدام سے قبل سیلفی ویڈیو ریکارڈنگ

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں تین ماہ کی ایک دلہن نے خودکشی کرلی ۔ انتہائی اقدام سے قبل سیلفی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی اس سے شہر میں سنسنی پھیل گئی جودن بھر سوشیل میڈیا پر گشت کرتی رہی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوتشکیل شدہ بالاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ منظر عام پر آیا ۔ جہاں 20 سالہ انجم فیضان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن عرفان عارف کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شادی کے وقت 50 ہزار نقد رقم کے علاوہ تین تولہ طلائی زیورات اور ضروری ساز و سامان فراہم کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شادی کے بعد لڑکی کو ہراسانی کا سامنا تھا جس کے سبب وہ پریشان ہوگئی تھی ۔ نئی نویلی دلہن کو ذہنی اور جسمانی اذیت دی جاتی تھی جو تین ماہ کے عرصہ میں زندگی سے بے زار ہوچکی تھی ۔ لڑکی کے والد عبدالقادر نے پولیس میں اس تعلق سے شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جو ویڈیو وائرل ہوا ہے وہ انجم فیضان کا ہے تاہم خاتون نے خودکشی کے کتنی دیر قبل اس کو ریکارڈ کیا تھا ۔ اس سے متعلق پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔40سیکنڈ کی اس ویڈیو ریکارڈنگ میں خاتون نے اپنی خودکشی کی وجوہات کو بیان کرتے ہوئے سسرالی رشتہ داروں کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ہے اور ان کی ہراسانی کو اپنے انتہائی اقدام کی وجہ بتایا ہے ۔ پولیس بالاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان لڑکی چند دن قبل ہی بالا پور میں اپنے والدین کے گھر آئی تھی اوربتایا تھا کہ اس کا شوہر، ساس اور دو نندیں اسے تنگ کررہی ہیں۔ تاہم کل رات اس نے باتھ روم کی ٹین کی چھت کے پائپ سے رسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ونستھلی پورم ڈیویژن وی رویندر ریڈی نے کہا کہ لڑکی کی والدہ کو شبہ ہوا کہ ان کی لڑکی کافی دیر سے باتھ روم میں ہے انہوں نے آواز دی اور پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو اسے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT