Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے تنگ بینک ملازمہ کی خودکشی

جہیز ہراسانی سے تنگ بینک ملازمہ کی خودکشی

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ پدمجا جو کنڈاپور علاقہ کے ساکن گریش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی اپریل 2016 میں ہوئی تھی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پدمجا پیشہ سے بنک ملازمہ تھی جو بنک آف امریکہ میں کام کرتی تھی ۔ شادی کے وقت خاتون جہیز میں سونا سامان کے علاوہ زمین جائیداد دی گئی تھی ۔ تاہم اس کے سسرال کے رشتہ دار کافی لالچی نکلے اس خاتون پر زائد جہیز کیلئے زبردست دباؤ ڈالا گیا اور اس کے بعد اس کے مائیکے والوں نے 16 تولے سونا دیا تھا جس کے بعد خسرو دیور اور دیگر شتہ دار اراضی فروخت کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT