Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے نئی دلہن کی خودکشی

جہیز ہراسانی سے نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں تین ماہ کی ایک دلہن نے خودکشی کرلی ۔ انتہائی اقدام سے قبل خود کی ویڈیو ریکارڈنگ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ۔ جو ان دنوں سوشیل میڈیا پر گشت کرتی رہی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوتشکیل شدہ بالاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ منظر عام پر آیا ۔ جہاں 26 سالہ انجم فیضان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جواہر کنٹہ علاقہ کے ساکن عرفان عارف کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شادی کے وقت 50 ہزار نقد رقم کے علاوہ تین تولہ طلائی زیورات اور ضروری ساز و سامان فراہم کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شادی کے بعد لڑکی کو ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس کے سبب وہ پریشان ہوگئی تھی ۔ نئی نویلی دلہن کو ذہنی اور جسمانی اذیت دی جاتی تھی جو تین ماہ کے عرصہ میں زندگی سے بے زار ہوچکی تھی ۔ لڑکی کے والد عبدالقادر نے پولیس میں اس تعلق سے شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جو ویڈیو وائرل ہوا ہے وہ انجم فیضان کا ہے تاہم خاتون نے خودکشی کے کتنی دیر قبل اس کو ریکارڈ کیا تھا ۔ اس سے متعلق پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ ریکارڈنگ میں خاتون نے اپنی خودکشی کی وجوہات کو بیان کرتے ہوئے سسرالی رشتہ داروں کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ہے اور ان کی ہراسانی کو اپنے انتہائی اقدام کی وجہ بتایا ہے ۔ پولیس بالاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT