جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 4 اگست ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک لڑکی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں سعدیہ نامی لڑکی نے خودکشی کرلی۔ سعدیہ نے اپنی پسند نے اسحاق دستگیر شیخ سے شادی کی تھی ۔ دونوں کی پسندسے کی گئی شادی کو افراد خاندان کی رضامندی بھی حاصل تھی ۔ لڑکی کے والد رفیق سورج صاحب ساکن لاتھور مہاراشٹرا کی جانب سے پولیس میں دی گئی شکایت میں بتایا کہ ان کی لڑکی سعدیہ اور اسحاق دستگیر شیخ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ شادی کے وقت دستگیر شیخ نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اور کسی قسم کا کوئی جہیز نہیں دیا گیا ۔ شادی کے چند عرصہ بعد بیٹی اور داماد جہانگیر آباد علاقہ منتقل ہوئے ۔ ان کی بیٹی نے چند روز قبل فون پر بتایا تھا کہ شوہر زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہا ہے ‘ مصروفیت کے سبب رفیق حیدرآباد نہیں آسکا اور آج اس کو بیٹی کی خودکشی کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع