Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ پوانی جو سوریہ پیٹ علاقہ کے ساکن شخص رمیش کمار کی بیوی تھی ۔ تین ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت لڑکی کے والدین نے کل 25 لاکھ مالیتی طلائی زیورات اور نقد رقم جہیز میں دئے تھے ۔ تاہم اس تین ماہ کی دلہن کا لالچی شوہر اس خاتون کو ہراسان و پریشان کر رہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT