Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) زائد جہیز و ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ درگا دیوی جو پرگتی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹ رمنا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی اوراس خاتون کو زائد جہیز کے لئے شوہر کی جانب سے مسلسل ہراسانیوں کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT