Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : زائد جہیز کے لیے ہراسانی اور اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ کے وجئے لکشمی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق وجیہ لکشمی ایچ اے ایل کالونی علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی کو زائد جہیز کے لیے کافی پریشان کیا جارہا تھا جس نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT