Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات بیگم پیٹ اور اپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ اشونی جو بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن ونود کی بیوی تھی اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔اس خاتون کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور شادی کے وقت خاصی رقم اور جہیز دیا گیا تھا ۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی سے اشونی کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراسانی کرنے لگے ۔ خاتون نے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 26 سالہ سواتی نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران یہ خاتون آج فوت ہوگئی ۔ پولیس اپل کے مطابق سواتی بیراپا گڈہ علاقہ کے ساکن وینکٹ رمنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر کی جانب سے اذیت رسانی اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون سواتی کے مائیکے والوں نے زائد جہیز کے مسئلہ پر بات چیت کی تھی اور پنچایت بھی بٹھائی گئی تھی ۔ تاہم 50 ہزار روپئے سواتی کے مائیکے والوں کی طرف سے جو قبول بھی کرلئے گئے تھے تاہم دوبارہ شوہر ہراسانی کرنے لگا ۔ اس خاتون کے شوہر کے اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے اور اس بات کا علم اس کی بیوی کو ہوا تھا اور شوہر نے سواتی کو دھمکانے لگا کے اگر وہ زائد جہیز 5 لاکھ روپئے نہیں لاتی ہے تو اس اجنبی خاتون کے ساتھ پھر وہ زندگی بسر کرے گا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT