Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خود کشی

جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں جہیز کے لئے ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات کومٹ پلی اور کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ہی خواتین نے اپنی پسند سے لومیاریج کیا تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 24 سالہ لکشمی جو یوسف نگر علاقہ کے ساکن ڈیویڈ عرف روی کی بیوی تھی ان دونوں نے اپنی پسند سے سال 2014 ء میں شادی کی تھی اور ان کی ایک لڑکی بھی ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے روی اپنی بیوی کو زائد جہیز کے لئے ہراساں و پریشان کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 26 سالہ روجہ عرف اکشرا جو تلسی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ ان دونوں نے سال 2014 ء میں پسند سے شادی کی تھی اور ان کی ایک اولاد بھی ہے ۔ روجہ کے والد سرکاری ملازم ہے جو آئندہ دنوں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ہیں ۔ تاہم ریٹائرمنٹ حاصل ہونے والی رقم سے 5 لاکھ روپئے جہیز میں ادا کرنے کے لئے خاتون کو ہراساں کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT