Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جہیز ہراسانی کے خلاف مقدمات

جہیز ہراسانی کے خلاف مقدمات

نظام آباد:13؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سب انسپکٹر ویمن پولیس اسٹیشن نظام آباد مسٹر جی آنند رائو نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن عرف عامر اور ان کی والدہ شاہجہاں بیگم اور ان کے والد علیم جعفری موظف اے سی ٹی او اور ان کی بہن شائستہ بیگم کیخلاف 498(A) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ملیحا خان بی ٹیک دختر انیس اللہ خان مرحوم احمد پورہ کالونی نظام آباد کی شادی 21؍ اگست 2014ء میں حیدرآباد میں ہوئی تھی اور جہیز میں 18لاکھ روپئے نقد، 21تولہ سونا اور 2لاکھ روپئے کا جہیز کے علاوہ دیگر اشیاء کوبھی جہیز میں دیا گیاتھا اور عبدالرحمن عرف عامر دبئی کے ایک بینک ملازم تھا اور ملیحا خان کو دبئی لے گیا اور یہاں پر چند دن رہنے کے بعد اس کی بہن شائستہ بیگم اور عبدالرحمن مزید جہیز کیلئے ہراساں کرتے ہوئے مار پیٹ کرنا شروع کیا تھا جس پر تنگ آکر ملیحا خان نے اس کی حرکتوں کیخلاف اپنے افراد خاندان کو واقف کروانے پر یہ انڈیا لاکر اسے چھوڑ دیااور مسلسل ہراساں کا سلسلہ جاری تھا اس کی حرکتوں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت کرنے پر ویمن پولیس نے بعد تحقیقات ان چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT