Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / جیاکلین اور سلیم ‘ سلیمان کا افتتاحی تقریب میں مظاہرہ

جیاکلین اور سلیم ‘ سلیمان کا افتتاحی تقریب میں مظاہرہ

بیڈ مینٹن لیگ کا 2 جنوری کو آغاز‘اکشے کمار برانڈ ایمبیسڈر مقرر

نئی دہلی۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ادکارہ جیاکلین فرنانڈیز اور کمپوزر جوڑی سلیم اور سلیمان پریمیئر بیڈ مینٹن لیگ کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے بموجب جاکلین اپنی بالی ووڈ فلموں کے چند مقبول گیتوں پر فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار دو جنوری کو شروع ہونے والی پریمیئر بیڈ منٹن لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیئے گئے۔ اس ٹورنمنٹ میں چھ فرنچائزز حصہ لیں گی جن میں دہلی ایسرز ، حیدر آباد ہنٹرز ، بنگلور ٹاپ گنز ، چنئی اسمیشز، ممبئی راکٹس اور اودھ واریئرز شامل ہیں۔ پی بی ایل کے چیئرمین اکیلیش داس گپتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سوپر اسٹار کی موجودگی ناصرف شائقین کو متوجہ بلکہ کھلاڑیوں کو پرجوش کرنے کیلئے بھی اہمیت کی حامل ہو گی۔ اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے کھیلوں کا حصہ بننا چاہتے تھے اور اس لیگ نے یہ موقع فراہم کیا۔

TOPPOPULARRECENT