Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / جیتو اور تیجسونی کو سیمی فائنلس میںشکست

جیتو اور تیجسونی کو سیمی فائنلس میںشکست

میونخ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے جیتو رائے اور تیجسونی ساونت یہاں رواں آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ میں اپنے مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے سے چوک گئے ۔ جیتو10 میٹر ایر پسٹول مقابلے میں ایک نشان سے اور تیجسونی خواتین کی 50میٹر رائفل تیسری مقام کے مقابلے میں دو نشان سے فائنل میں پہنچنے سے چوک گئیں۔جیتو مجموعی طور پر10 ویں اور تیجسونی 15 ویں نمبر پر تھیں۔ جیتو نے 581 کا اسکور کیا ۔ پرکاش نجپپا اور انمول جین نے 576 کا اسکور کیا اور بالترتیب 34 ویں اور 36 ویں نمبر پر رہے ۔ تیجسونی کا اسکور 584 رہا اور وہ کوالیفائی کرنے والے586 کے اسکور سے پیچھے رہ گئیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT