Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جیتو کا ریو شوٹنگ ورلڈ کپ میں چھٹی پوزیشن پر اختتام

جیتو کا ریو شوٹنگ ورلڈ کپ میں چھٹی پوزیشن پر اختتام

ریو ڈی جنیرو ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے پسٹل اسٹار جیتو رائے نے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ کے یہاں پانچویں روز مینس 50m پسٹل ایونٹ میں چھٹے مقام پر اختتام کیا ہے۔ جیتو جو اِس ایونٹ میں عالمی نمبر ایک ہیں، اولمپک شوٹنگ سنٹر میں 563 کا اسکور جٹاتے ہوئے فائنلس کیلئے چوتھی پوزیشن پر کوالیفائی ہوگئے۔ انھوں نے شروعات میں آٹھ، آٹھ کے دو شاٹس درج کراتے ہوئے فائنلس کا قدرے کمزور آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ 10 کے متواتر تین شاٹس کے ذریعے اپنا اعتماد بحال کرتے نظر آئے، لیکن اپنے نویں شاٹ میں 7.9 اور اپنے دسویں میں 8.7 کے اسکور نے میڈل کے حصول کی تمام امیدیں ختم کردیئے اور وہ 12 ویں شاٹ کے بعد کامپٹیشن سے خارج ہوکر چھٹا مقام پایا۔ قبل ازیں ٹیم کے ساتھی پرکاش ننجپا نے کوالیفکیشن میں 556 کے اسکور پر 19 ویں مقام پر اختتام کیا۔ اس ایونٹ میں یوکرین کے اولیح اوملچوک نے گولڈ جیتا۔ دن کے دیگر ایونٹ مینس ڈبل ٹراپ میں انکور متل کو 131 کے مجموعی اسکور کے ساتھ 21 واں مقام نصیب ہوا۔

TOPPOPULARRECENT