Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جیتو کو آئی ایس ایس ایف ٹروفی

جیتو کو آئی ایس ایس ایف ٹروفی

نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے اسٹار پسٹل شوٹر جیتو رائے نے پھر ایک بار ملک کو فخر کا موقع فراہم کیا جب انھوں نے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن چمپینس ٹروفی جیتی۔ جیتو نے سربیا کے دامیر میکک کو 10m ایر پسٹل فائنل میں 28.3 کے مقابل 29.6 سے ہرایا اور 5000 یورو کا کیاش ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ آئی ایس ایس ایف رائفل چمپینس ٹروفی روس کے سرگئی کامنسکئی نے جیتی۔ چمپینس ٹروفی میچز کا انعقاد ورلڈ کپ فائنل کے ختم پر ہوا، جس کے مقابلے اتوار کو اٹلی میں بولوگنا کے ٹی ایس این شوٹنگ رینج میں اختتام پذیر ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT