Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / جیسی کرنی ویسی بھرنی ،کجریوال پر وڈرا کا طنز

جیسی کرنی ویسی بھرنی ،کجریوال پر وڈرا کا طنز

نئی دہلی8مئی(سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور صنعت کار رابرٹ وڈرا نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر بدعنوانی کے الزام پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ جو جیسا کرتاہے ،ویسا بھرتا ہے ۔دہلی کے سابق وزیرکپل مشرا کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے بعد رابرٹ واڈرا نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’جو جیسا کرتا ہے اسے ویسا بھگتنا پڑتا ہے ‘‘۔ مجھ پر سال 2010سے ہی وہ لوگ جو بے بنیاد الزام لگا رہے تھے ، آج انہی پر الزام لگ رہے ہیں۔ وہ بھی اندر کے لوگوں کی طرف سے ، جو کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔ میں نے کئی برسوں میں کئی جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے ۔ زیادہ تر الزام لوگوں کی توجہ پر قبضہ اور قومی مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے لگائے جاتے ہیں۔وڈرا نے کہا کہ ان کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے ان کے خلاف سیاسی اور میڈیا مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا، میں ایمانداری سے کجریوال کو نیک خواہشات دیتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں بے داغ ہو کر نکلیں تاکہ جن لوگوں نے ان پر اعتماد کیا ہے ان کا یقین نہ ٹوٹے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملے میں میڈیا ٹرائل کی وجہ سے خاندان بالخصوص بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT