Friday , July 21 2017
Home / دنیا / جیسے کو تیسا ‘ ایران میں برطانوی سفارتکار کی طلبی

جیسے کو تیسا ‘ ایران میں برطانوی سفارتکار کی طلبی

تہران 17 ڈسمبر ( اے ایف پی ) ایران نے تہران میں اعلی برطانوی سفارتکار کو جاریہ مہینے میں دوسری مرتبہ طلب کیا اور شام میں ایران کی کارروائیوں پر تنقیدوں کے تعلق سے شکایت درج کروائی ۔ سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی ۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے نے لندن میں ایران اور روس کے سفارتکاروں کو طلب کرتے ہوئے حلب کے عوام کی بے تحاشہ مشکلات میں ان ممالک کے رول پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ سرکاری حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عہدیداروں کے نامناسب بیانات اور موقف کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے شام کے بحران میں رول سے متعلق حالات کو واضح کرنے کیلئے برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا اور شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ چونکہ برطانوی سفیر نکولس ہوپٹن ملک سے باہر ہیں اس لئے ناظم الامور کو طلب کیا گیا تھا ۔ ایران کی جانب سے شام کے صدر بشارالاسد کو خاطر خواہ فوجی اور معاشی امداد فراہم کی جاتی ہے اور ایران حلب کی باغی طاقتوں کو زیر کرنے میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔ اس اہم ترین اور حساس مسئلہ پر ایران اور لندن کے مابین کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا تھا ۔ دونوں ملکوں کے مابین مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کشدگی میں شدت پیدا ہوئی ہے ۔ یہ کشیدگی شام کی بشارالاسد حکومت کو ایران کی تائید کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT