Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / جیش محمد کے سربراہ اور دیگر تین اشتہاری مجرم قرار

جیش محمد کے سربراہ اور دیگر تین اشتہاری مجرم قرار

موہالی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج جیش محمد پاکستان کے سربراہ مسعود اظہر ، اُن کے بھائی مفتی عبدالرؤف اصغر اور دو کارکنوں شاہد لطیف اور کاشف جان کو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے مقدمہ میں اشتہاری مجرمین قرار دیا۔ این آئی اے کے وکیل سریندر سنگھ اور اے ایس پی وی سریواستو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اُنھوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف مقامات پر دھاوے کئے لیکن گرفتاری سے قاصر رہے۔
مدھیہ پردیش ٹرین بم دھماکہ کا ملزم کانپور قتل میں بھی ملوث: پولیس
اندور 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو مشتبہ افراد جو مدھیہ پردیش ٹرین بم دھماکہ میں ملوث ہیں، بشمول سیف اللہ جسے لکھنؤ میں ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا، کانپور میں گزشتہ اکٹوبر ایک وظیفہ یاب پرنسپال کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ منگل کے دن مدھیہ پردیش بم دھماکہ کے سلسلہ میں گرفتار شدہ تین افراد سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اِن میں سے ایک عاطف (محمد عاطف مظفر عرف القاسم) یوپی کے دیگر دو ساتھیوں سیف اللہ اور محمد فیصل خان کے ساتھ 24 اکٹوبر کے وظیفہ یاب پرنسپال کے قتل میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔ قتل کی یہ واردات کانپور میں ہوئی تھی۔ منگل کے دن بھوپال ۔ اُجین مسافر ٹرین بم دھماکہ میں عاطف کے ساتھی محمد فیصل خان کا اہم کردار تھا جنھیں یوپی پولیس نے گرفتار کیا اور جن سے ہنوز تفتیش جاری ہے۔ پاسنجر ٹرین بم دھماکہ سے 10 افراد زخمی ہوئے۔ 27 سالہ محمد دانش عرف ظفر اور سید میر حسین عرف حمزہ عمر 19 سال کو ہوشنگ آباد ضلع پپریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT