Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / جیش محمد کے مشتبہ ارکان کی پولیس تحویل میں توسیع

جیش محمد کے مشتبہ ارکان کی پولیس تحویل میں توسیع

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے 3 مشتبہ ارکان کی پولیس تحویل میں مزید 10 یوم کی توسیع دے دی ہے جنھیں قومی دارالحکومت پر حملہ کی سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے 3 ملزمین محمد ساجد، شاکر اور سمیر سے مزید پوچھ تاچھ 24 مئی تک پولیس کی حراست میں رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ پولیس نے عدالت سے کہا تھا کہ سازش کی گہرائی تک پہنچنے کے لئے ان کی تحویل ضروری ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت اور پڑوسی ریاستوں میں متواتر دھاوے کرکے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کی تحویل سے دھماکو اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ جوکہ شہر میں حملوں کیلئے استعمال کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ تاہم پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد انھیں رہا کردیا۔ باقیماندہ 3 ملزمین کو محروس کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT