Monday , July 24 2017
Home / دنیا / جیف سیشنس امریکہ کے اگلے اٹارنی جنرل

جیف سیشنس امریکہ کے اگلے اٹارنی جنرل

واشنگٹن، 9فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سنیٹ میں رائے دہی کے دوران ریپبلکن پارٹی کے رکن سنیٹ جیف سیشنس کو امریکہ کا اگلا اٹارني جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ 100رکنی سنیٹ میں مسٹر سیشنس کو 52  ووٹ ملے۔ الباما سے سنیٹ رکن مسٹر سیشنس کو امتناعی احکام پر ان کے سخت موقف کے لئے جانا جاتا ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر سیشنس کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسٹر سیشنس نے ابتدائی دور میں صدر ٹرمپ کی پختہ حمایت کی تھی۔

 

فرمازو صومالیہ کے نئے صدر
موغادیشو، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے سابق وزیر اعظم محمد عبداللہ فرمازو نے صومالیہ کے نئے صدر کے طور پر حلف لیا۔ دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کے محفوظ احاطے میں ہوئے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں صومالیہ کی پارلیمنٹ کے ارکان نے جناب فرمازو کو مکمل اکثریت دی۔ مسٹر فرمازوکی جیت کی خوشی میں شہر میں گولیاں چلائیں گئیں۔سبکدوش ہونے والے صدر حسن شیخ محمود کو اس انتخاب میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد مسٹر فرمازو نے کہا کہ یہ صومالیہ اور اس کے لوگوں کی جیت ہے ۔ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی مسٹر فرمازوکو صدر کے عہدے کے طور پر حلف دلایاگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT