Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جیلوں میں قیدیوں سے ضلع کلکٹر کی ملاقات

جیلوں میں قیدیوں سے ضلع کلکٹر کی ملاقات

آئندہ جرائم سے پاک زندگی کو ترجیح دینے کی خواہش
سنگاریڈی۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے مانک راج نے آج شہر سنگاریڈی کی قدیم جیل اور کندی میں واقع جدید جیل کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے زیر دریافت قیدیوں سے بات چیت کی اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ زیر دریافت قیدیوں میں تبدیلی لانے کے اقدامات کرتے ہوئے انہیں ایک ملک کا ذمہ دار شہری بنانے کی سعی کریں۔ جیل میں واقع لائبریری، نرسری اور باورچی خانہ کا بھی ضلع کلکٹر کے مانک راج نے معائنہ کیا اور مرد و خواتین قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے میں تبدیلی لاتے ہوئے آنے والی زندگی میں جرائم سے پاک پرامن سماجی دھارے میں زندگی گذارنے کو ترجیح دینے کی خواہش کی۔ جیل حکام نے ضلع کلکٹر کے مانک راج سے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کو فنی تربیت دینے کیلئے ایک انسٹرکٹر کا تقرر عمل میں لایا جائے جس پر ضلع کلکٹر نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ قیدیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اشیاء کو بالخصوص اسکول بیلٹس کو مارکٹ میں فروخت کرتے ہوئے جیل کی ترقی کیلئے استعمال کریں گے۔ دسویں جماعت کامیاب قیدیوں کو ودیا والینٹرس کی حیثیت سے تقرر عمل میں لاتے ہوئے ان کے ساتھ میں موجود دیگر قیدیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر جیل عہدیداروں سے صلاح و مشورے کے بعد میں اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہت جلد جدید جیل کندی میں قیدیوں کیلئے خصوصی طور پر آدھار سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سنتوش رائے و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT